مشتبہ افراد کے معاملہ کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل

0

بھوپال:(یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج کہا کہ بھوپال سے گرفتار چار مشتبہ افراد کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر مشرا نے صحافیوں کو بتایا کہ گرفتار مشتبہ افراد سے قابل اعتراض لٹریچر، مشتبہ دستاویزات اور الیکٹرانک آلات برآمد ہوئے ہیں۔ معاملے کی تہہ تک جانے کی ضرورت ہے۔ اب ایس آئی ٹی تشکیل دی جا رہی ہے، جو معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چار میں سے تین نے بنگلہ دیش کا باشندہ ہونا قبول کر لیا ہے۔ اس بارے میں مختلف اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ کون کتنے عرصے سے یہاں تھا۔ سب سے الگ الگ پوچھ گچھ کے بعد صورتحال واضح ہو جائے گی۔اس کے ساتھ انہوں نے بتایا کہ تمام تھانوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ پولیس کو ملزمان کی معلومات اکٹھی کرنے کو کہا گیا ہے۔
مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مدھیہ پردیش پولیس کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے کل یہاں سے بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی ممنوعہ دہشت گرد تنظیم جماعت المجاہدین (جے ایم بی) کے چار سرگرم ارکان کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے قابل اعتراض لٹریچر، الیکٹرانک آلات اور مشتبہ دستاویزات برآمد کی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS