نئی دہلی (پی ٹی آئی) چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے کہا کہ حکومت جلد ہی آدھار کارڈ کو ووٹر لسٹ کے ساتھ جوڑنے سے متعلق ضابطہ جاری کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آدھار کی تفصیلات کا اشتراک رائے دہندگان کے لئے رضاکارانہ ہوگا، لیکن جنہوں نے نہیں کیا انہیں ’مناسب وجوہات ‘بتانا ہوں گی۔ چندرا نے یہ بھی کہا کہ سی ای سی کے طور پر ان کے دور میں ہونے والی 2 بڑی انتخابی اصلاحات میں رجسٹریشن کے لیے 18 سال کی عمر کے ووٹرز کو سال میں 4 تاریخیں فراہم کرنے کا انتظام تھا، اور ووٹر لسٹ کو لنک کرنا شامل ہے۔ فرضی اندراجات کو چیک کرنے کے لیے ووٹر لسٹ کے ساتھ آدھار کارڈکوجوڑناشامل ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ حکومت قوانین کو کب نوٹیفائی کرے گی، چندرا نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ بہت جلد… جیسا کہ ہم نے پہلے ہی اس سلسلے میں تجویزکا مسودہ بھیج دیا ہے۔ہم نے وہ فارم بھی بھیجے ہیں جن میں تبدیلیاں کی جانی ہیں اور یہ وزارت قانون کے پاس ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ بہت جلد منظور ہو جائیں گے۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.