دہلی: لاک ڈاؤن کے دوران بے روزگاری، چوری کی واردات میں 5 افراد گرفتار، 3 کی تلاش جاری

0

کووڈ-19 کے پھیلاو کو روکنے کے لئے حکومت کی طرف سے نافذ قومی لاکڈاون کے دوران بے روزگاری اور جرائم میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ جنوبی مشرقی دہلی میں پیش آیا، جہاں ضلع پولیس نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہونے کے بعد چوری کی واردات انجام دینے والے پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان سے بڑی تعداد میں موبائل فون اور ہاتھ کی گھڑیاں برآمد کی ہیں۔ پولیس افسر نے جمعرات کے روز بتایا کہ پل پرہلادپور تھانے کی پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کیا جن کی شناخت عامر، شیوم ملک، ونود کمار، اجے عرف رودا اور شیو کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ تین دیگر، مونو، سوربھ اور تشار مفرور ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
پولیس افسر کے مطابق تفتیش کے دوران ان لوگوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے بعد یہ سب بے روزگار ہوگئے اور ان کے پاس آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں تھا، لہذا انہوں نے دوستوں کے ساتھ چوری کا منصوبہ بنایا، لیکن چوری شدہ سامان فروخت کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
ملزموں نے اعتراف کیا کہ 25-26 جون کی رات کو لال کنواں علاقے میں ایک گودام میں چوری کی تھی۔ چوری کی شکایت پر ہی پولیس ان تحقیقات کے دوران ان افراد کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ پولیس نے ان کے پاس سے 105 موبائل فونز، 300 دستی گھڑیاں، کاسمیٹک سمیت 30 پیکٹ ضبط کریئے ہیں۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور ان کے تین ساتھیوں کی تلاش کر رہی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS