مراد آباد میں بس اور ٹرک کے تصادم میں 6 افراد ہلاک، 21 زخمی

0

مرادآباد: (یو این آئی) اترپردیش کے شہر مرادآباد میں مرادآباد-بریلی قومی شاہراہ بائی پاس پر زیرو پوائنٹ رام پور کے قریب ایک ڈبل ڈیکر بس اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرک کے درمیان تصادم میں ایک خاتون سمیت چھ افراد کی موت اور 21 مسافر زخمی ہوگئے۔مرادآباد زون ہیڈ کوارٹر سے موصولہ اطلاع کے مطابق مرادآباد کی طرف سے جا رہے ایک ٹرک اور بس میں ہفتہ کی دیر رات زبردست ٹکر ہوگئی ۔ اس میں چھ افراد کی موت ہو گئی، جب کہ 21 لوگ زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس سڑک حادثہ میں چھ لوگوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو حادثے میں زخمی ہونے والوں کے مناسب علاج کے بندوبست کا حکم دیا ہے۔مسافروں سے بھری ڈبل ڈیکر بس شاہجہاں پور سے دہلی جا رہی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS