مدھیہ پردیش بلدیاتی چنائو میں بی جے پی آگے پر کانگریس دہے رہی کڑی ٹکر

0

بھوپال: (ایجنسی)مدھیہ پردیش میں شہری بلدیاتی ادارے کے پہلے مرحلے کی جن سیٹوں پر ووٹنگ ہورہی ہے۔ وہاں آج 44 اضلاع کے 133 شہری بلدیاتی اداروں میں ووٹنگ شروع ہوئی تھی۔ اس میں 11 میونسپل کارپوریشنوں اور 86 میونسپل کونسلر شامل ہیں۔ اب تک سامنے آئے رجھانات میں بی جے پی اور کانگریس کے بیچ کڑی ٹکر دیھکنے کو مل رہی ہے ۔ بی جےپی 6میونسپل کارپوریشن میں آگے چل رہی ہے تو کانگریس 4پر آگے ہے۔ وہیں سنگ رولی میں زیادہ تر وارڈ کے ساتھ میئر کے عہدے پر عام آدمی پارٹی آگے چل رہی ہے۔ یہ چونکانے والی خبر ہے۔
تقریباً 12:30 بجے تک بھوپال، اندور، کھنڈوا، اجین، ستنا، ساگر میں بی جے پی آگے ہے، جب کہ گوالیار، جبل پور، چھندواڑہ اور برہان پور میں میئر کے عہدے کی دوڑ میں کانگریس آگے ہے۔ سنگرولی میں آپ کی رانی اگروال 3 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے ہیں۔

گنتی مراکز پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ اقتدار کا سیمی فائنل کہے جانے والے اس الیکشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ دونوں جماعتوں کے قائدین نے انتخابی مہم میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ شیوراج ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر پائیں گے یا کمل ناتھ جیت جائیں گے۔ دوسرے مرحلے کی گنتی 20 جولائی کو ہوگی۔ یہاں ہم آپ کو ہر نشست کا سب سے درست اور تیز ترین نتیجہ بتا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS