Image: New Indian Express

جے ڈی پارلیمانی بورڈ کے صدر بنائے گئے کشواہا
پٹنہ: راشٹریہ لوک سمتا پارٹی ( آر ایل ایس پی ) کے قومی صدر اور سابق مرکزی وزیر اپندر کشواہا نے آج بڑی تعداد میں اپنے حامیوں اور عہدیداران کے ساتھ پارٹی کا جنتادل یونائٹیڈ ) جے ڈی یو میں انضمام کر لیا ۔
بہار کے وزیراعلیٰ اور جے ڈی یو کے سابق قومی صدر نتیش کمار اور دیگر قد آور لیڈران کی موجودگی میں یہاں پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پروگرام میں مسٹر کشواہا نے اپنی پارٹی کا عہدیداران کے ساتھ جے ڈی یو میں انضمام کا اعلان کیا ۔ اس کے بعد شامل لیڈران کو جے ڈی کی رکنیت دلائی گئی ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کشواہا کو جے ڈی یو پارلیمانی بورڈ کا صدر بنائے جانے کا اعلان کیا ۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ نے پروگرام میں موجود لوگوں سے کہاکہ ان کے اس فیصلہ خوش ہیں نہ ، جس پر سبھی لوگوں نے ہاتھ اٹھاکر اپنی رضامندی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اس کے بعد آگے اور بھی کچھ سوچا جائے گا۔
مسٹر کمار نے کہاکہ ”ہم لوگ سیاست کرتے ہیں لیکن سیاست کا مطلب کسی خاص طبقہ کو لیکر چلنا نہیں بلکہ سب کو ساتھ لیکر چلنا ہے ۔ اب کشواہا پارٹی میں آگئے ہیں ، سب کو مل کرچلنا ہے ۔ آپ کی کوئی خواہش نہیں ہے لیکن ہم لوگ آپ کیلئے سوچیںگے ۔ آپ کی عزت ہے اور آپ کی حیثیت بھی ہے ۔ ایسے میں ہم لوگ سوچیںگے ۔ جو ان کی خواہش تھی اس کا فی الحال انہوں نے اعلان کر دیا ۔“

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS