آبرو ریزی کے واقعات پر رابڑی دیوی کا سخت رد عمل

0

ملک میں ہو رہی عصمت ریزی اور قتل نے انقلاب برپا کر رکھا ہے، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اب تک کوئہ مستحکم اقدامات نہیں کئے گئے ہیں البتہ لیڈران کے ذریعہ بیان بازیوں کا سلسلہ جاری ہے اور خواتین کی عصمت کو  سیاست کا مدعا بنا دیا گیا ہے۔
اس ضمن میں آر جے ڈی لیڈر اور بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی نے بھی سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پتا نہیں کیوں بہار میں بر سر اقتدار جماعت کو عصمت ریزی کے واقعات پر افسوس نہیں ہوتا۔
بہار میں ہر روز بچیوں کی آبرو ریزی کی جا رہی ہے لیکن حکومت پر اثر نہیں ہو رہا ہے۔  اس قسم کے واقعات پر افسردہ ہونا تو دور اظہار افسوس بھی نہیں کرتے۔ میں عصمت دری کے واقعات کی سخت مزمت کرتی ہوں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS