وسطی کشمیر بڈگام کے آری گام خانصاب میں غرقآب ہونے والے کمسن لڑکے کی تلاش جاری

0
image:greaterkashmir

سری نگر: (یو این آئی) وسطی ضلع بڈگام کے آری گام خانصاحب علاقے میں بدھ کے روز ایک نالے میں غرقآب ہونے والے کمسن لڑکے کی تلاش جمعرات کو بھی جاری ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بڈگام پولیس نے ایس ڈی آر ایف کے ساتھ لڑکے کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کر دیا ہے۔
غرقآب ہونے والے کمسن لڑکے کی شناخت عرفان احمد بٹ ولد عبدالرشید بٹ ساکن آری گام کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بچاؤ آپریشن گذشتہ روز ہی شروع کیا گیا تھا جس کو بعد میں رات گیارہ بجے تاریکی کے پیش نظر معطل کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جمعرات کی صبح آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS