دنیا میں کورونا سے اب تک 37.55 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں

0

واشنگٹن ، ریو ڈی جنیرو، نئی دہلی : (یو این آئی) دنیا بھرمیں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہرجاری ہے اور اب تک اس سے 37.55 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ تقریباَ 17.43 کروڑ افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں اس وبا کی وجہ سے 37 لاکھ 55 ہزار 587 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 17 کروڑ 43 لاکھ 26 ہزار 389 ہو گئی ہے ۔
دنیا میں ایک عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار کچھ دھیمی پڑی ہے ۔ یہاں متاثرہ افراد تعداد 3 کروڑ 34 لاکھ 14 ہزار 008 ہوگئی ہے اور اس وبا کی وجہ سے 5،98،764 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کورونامتاثرین کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اورہلاکتوں کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 94،052 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 91 لاکھ 83 ہزار 121 ہوگئی ۔ اس دوران ایک لاکھ 51 ہزار 367 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ، جس سے ملک میں کورونا کوشکست دینے والوں کی تعداد 2 کروڑ 76 لاکھ 55 ہزار 493 افراد ۔ ایکٹو کیسز 63،463 ہو کر 11 لاکھ 67 ہزار 952 رہ گئے ہیں ۔ اس دوران 6148 مریضوں کی موت ہو گئی ، جو ایک ہی دن میں اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے ۔ ملک میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 59 ہزار 676 ہوگئی ہے۔
کورونا متاثرین کے معاملے میں برازیل اب تیسرے نمبرپر ہے۔ ملک میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور اب تک اس سے 1.71 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 4.79 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
فرانس انفیکشن کے معاملے میں چوتھے نمبرپرہے، جہاں اب تک 57.37 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1.10 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے ہیں ۔ ترکی کورونا متاثرین کے معاملے میں روس سے آگے نکل گیا ہے اوریہاں پر کورونا متاثرین کی تعداد 53 لاکھ ہو گئی اور 48،428 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ روس میں کورونا متاثرین کی تعداد 50.96 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہےاوراس کے انفیکشن کی وجہ سے 1.22 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 45.51 لاکھ سے تجاوزکرچکی ہے اور 1.28 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاکتوں کے معاملے میں برطانیہ پانچویں نمبرپر ہے۔ اٹلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 42.37 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 1.26 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں ارجنٹینا نے جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ارجنٹینا میں متاثرہ افراد کی تعداد 40.38 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد 83،272 ہو گئی ہے ۔ جرمنی میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 37.15 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 89،592 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسپین میں اس وبا سے 37.15 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 80،332 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
کولمبیا میں کورونا وائرس سے 36.33 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 93،394 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ اس دوران ایران نے پولینڈ کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔ ایران میں متاثرہ افراد کی تعداد 29.90 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 81،519 ہوگئی ہے۔ پولینڈ میں 28.76 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اوراس وبا کی وجہ سے 74،363 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
میکسیکو میں 24.41 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اورہلاکتوں کے معاملے میں یہ ملک دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک اس وائرس کےانفیکشن کی وجہ سے 229،353 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 22.77 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور 53،503 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پیرومیں متاثرہ افراد کی تعداد 19.87 لاکھ تک جا پہنچی ہے جبکہ 1.87 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
انڈونیشیا میں بھی کورونا انفیکشن کے کیسز 18.77 لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں جبکہ 52،162 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں ، کورونا وائرس سے 17.12 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 57،310 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اب تک نیدرلینڈ میں 16.95 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور یہاں اس وبا کی وجہ سے 17،977 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جمہوریہ چیک میں کورونا سے اب تک 16.64 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اس وبا کی وجہ سے 30،202 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 9.37 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 21،529 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ دوسرے پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں بھی کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، جہاں 8.17 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 12،949 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے دیگرممالک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے صورتحال ابتر ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS