بائیڈن جی 7 چوٹی کانفرنس کے لئے برطانیہ پہنچے

0
image:thehindu.com

لندن: (یو این آئی) امریکہ کے صدر جوبائیڈن برطانیہ میں اس ہفتے کے آخر ہونے والی جی ۔7 چوٹی کانفرنس سے قبل جمعرات کو یہاں پہنچے۔ صدر بننے کے بعد یہ بائیڈن کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ برطانیہ کے وزیر اعظم دفتر ڈاؤننگ اسٹریٹ نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ وزیر اعظم بورس جانسن اور امریکی صدر جو بائیڈن کے دونوں ممالک کے مابین دوبارہ سفرشروع کرنے کے لئے کام کرنے پر رضامندی ہونے کی امید ہے ۔ بائیڈن اورجانسن جمعرات پہلی مرتبہ کارنوال کاؤنٹی میں ملاقات کریں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں لیڈروں کے درمیان ایک تاریخی ٹیکنالوجی معاہدے پر بھی رضامندی ہونے کی توقع ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS