معروف اداکارہ وحیدہ رحمان دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازی گئیں

0
معروف اداکارہ وحیدہ رحمان کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازی گئیں
معروف اداکارہ وحیدہ رحمان کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازی گئیں

نئی دہلی: مہشور اداکارہ وحیدہ رحمان، دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دہلی کے وگیان بھون میں منعقد نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ہاتھوں سے نوازی گئیں۔

معلوم ہوکہ وحیدہ رحمان اپنے دور کی معروف اداکارہ رہ چکی ہیں۔ گائیڈ، پیاسا، کاغذ کے پھول سمیت دیگر ان کی مشہور فلمیں ہیں۔ اس سے پہلے وحیدہ رحمان کو پدم بھوشن اور پدم شری سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ ایوارڈ کی تقریب سے قبل ریڈ کارپٹ پر وحیدہ رحمان نے کہا کہ وہ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ حاصل کر کے بہت خوش ہیں اور نوجوان مداحوں سے کہا کہ وہ اپنے دل کی بات سنیں۔

 

69ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب میں اللو ارجن کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ عالیہ بھٹ اور کریتی سینن کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔ ‘راکیٹری: دی نمبی ایفیکٹ’ کو بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ ملا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS