ترک وزیر خارجہ حقان فیدان لبنان اور سعودی عرب کے دورے پر روانہ

0
ترک وزیر خارجہ حقان فیدان آج لبنان اور سعودی عرب کے دورے پر روانہ
ترک وزیر خارجہ حقان فیدان آج لبنان اور سعودی عرب کے دورے پر روانہ

انقرہ: ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان فیدان آج لبنان اور پھر سعودی عرب کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔ وہ پہلے لبنانی ہم منصب عبداللہ بوہبیب کی دعوت پر لبنان کا دورہ کریں گے۔ ترکیہ فلسطین میں اسرائیلی تشدد  کے خاتمے کے لیے اپنی سفارتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جانکاری کے مطابق وزیر خارجہ فیدان پہلے اپنے لبنانی ہم منصب عبداللہ بوہبیب کی دعوت پر لبنان کادورہ کریں گے۔ بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی بات چیت متوقع ہے۔
وزیر خارجہ فیدان یہاں اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس میں اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے غزہ میں تمام فلسطینیوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیل کے اندھا دھند اقدامات کے خلاف اٹھائے جانے والے ٹھوس اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور تنظیم کے رکن ممالک کی جانب سے مشترکہ موقف کے تعین پر زور دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پوتن اور جن پنگ فلسطین اسرائیل بحران پر بات کر سکتے ہیں

حقان فیدان نے اس سے قبل فلسطین میں اسرائیل کے تشدد کے خاتمے کے لیے مصر کا دورہ بھی کیا تھا۔

(یو این آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS