مذہب قانون سے بڑا نہیں ہوتا، سمجھ لیں مسلمان: راج ٹھاکرے

0

ممبئی (ایجنسیاں) اذان اور آرتی سے متعلق لاؤڈ اسپیکر تنازع کے درمیان مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) کے صدر راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ مذہب قانون سے بڑا نہیں ہے۔صحافیوں سے بات چیت کے دوران انھوں نے کہاکہ ہم مہاراشٹرا میں فسادات نہیں چاہتے۔ عبادت پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں۔ لیکن اگر (مسلمان) لاؤڈ سپیکر پر ایسا کریں گے تو ہم بھی لاؤڈ سپیکر استعمال کریں گے۔ مسلمانوں کو سمجھنا چاہیے کہ مذہب قانون سے بڑا نہیں ہے۔ 3 مئی 2022 کے بعد میں دیکھوں گا کہ مجھے کیا کرنا ہے۔خبر ایجنسی اے این آئی کے مطابق ٹھاکرے 5 جون کو یوپی میں ایودھیا جائیں گے۔ وہ یکم مئی کو اورنگ آباد میں اپنا اگلا جلسہ عام کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS