مدھیہ پردیش کے شمالی زون میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راحت اور بچاؤ کا کام جاری

0
moneycontrol.com

بھوپال: (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے شمالی زون کے شیو پوری اور ملحقہ اضلاع میں آج صبح بھی راحت اور بچاؤ آپریشن شروع کیا گیا،تاہم ناموافق موسم کی وجہ سے فوج کے ہیلی کاپٹروں کو پرواز میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے باوجود علی الصبح اندھیرا کم ہوتے ہی پپرودھا گاؤں میں پانچ افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا اور درخت پر رات بھر پناہ لینے والے تین دیگر شہریوں کو بچانے کی کوششیں جاری تھی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان بھوپال سے ہی راحت اور بچاؤ کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے دیر رات اور پھر آج صبح شیو پوری،شیوپور،بھنڈ اورداتیا کے ضلعی کلکٹروں کے فون پربات چیت کی اور تمام شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کرنے کی ہدایات دیں۔ سیوراج سنگھ چوہان صبح 10.30 بجے یہاں ریاستی وزارت میں قائم ریاستی سیچویشن روم پہنچیں گے اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے راحت اور بچاؤ کے کام کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ شیو پوری اور شیوپور اضلاع میں کل سے فوج کے ہیلی کاپٹروں، ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیموں کی مدد سے راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہے۔ شیو پوری میں وزیر انچارج مہندر سنگھ سیسودیا اور مقامی ایم ایل اے یشودھاراجے سندھیا موجود رہ کر وزیراعلیٰ سے فون پر مسلسل رابطے میں ہیں۔ چوہان کو آج صبح سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی دورہ بھی کرنا تھا،لیکن مسلسل بارش اورناموافق موسم کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا۔جب موسم بہترہو جائے گا تو چوہان سیلاب زدہ علاقوں میں جائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS