مانوکے ریگولر کورسز میں داخلے جاری

0

 حیدرآباد:مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال  2020-21  کے  لیے مرکزی کیمپس حیدرآباد اور دیگر سٹیلائٹ کیمپس اور کالجس میں ریگولر کورسس میں آن لائن داخلے جاری ہیں۔ انٹرنس کے ذریعہ داخلے کے کورسز میں آن لائن درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 10 جون ہے۔ انٹرنس کے ذریعہ داخلہ دئے جانے والے کورسز میں پی ایچ ڈی اردو،انگریزی،ہندی،عربی،فارسی،مطالعات ترجمہ؛مطالعات نسواں،نظم و نسق عامہ،سیاسیات،سوشل ورک،اسلامک اسٹڈیز،تاریخ، معاشیات،سوشیالوجی؛ تعلیم؛صحافت و ترسیل عامہ؛مینجمنٹ،کامرس؛ریاضی،طبیعات،کیمیا،نباتیات،حیوانیات؛کمپیوٹرسائنس، ایس ای آئی پی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر انٹرنس کی اساس کے کورسزمیں پوسٹ گریجویٹ پروگرامس میں ایم بی اے؛ایم سی اے،ایم ٹیک (کمپیوٹرسائنس) اور ایم ایڈ؛ انڈرگریجویٹ پروگرامس (بی ایڈ اور بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس) اور پیشہ ورانہ ڈپلوما (ایلمنٹری ایجوکیشن (ڈی ایل ایڈ) ونیز پالی ٹیکنک کورسس سیول انجینئرنگ،کمپیوٹرسائنس انجینئرنگ،الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ اورانفارمیشن ٹکنالوجی میکانیکل،الیکٹریکل و الیکٹرانکس انجینئرنگ شامل ہیں۔ہیڈکوارٹر حیدرآباد کے علاوہ لکھنؤ و سری نگر کیمپس اور کالجس آف ٹیچر ایجوکیشن بھوپال(مدھیہ پردیش)،سری نگر(جموں و کشمیر)،دربھنگہ(بہار)، آسنسول(مغربی بنگال)، اورنگ آباد (مہاراشٹرا)، سنبھل (اترپردیش)، نوح (ہریانہ) اور بیدر (کرناٹک)؛ پالی ٹیکنیک کالجس دربھنگہ (بہار)، بنگلورو،کڑپہ (آندھراپردیش) اور کٹک (اڈیشہ)میں بھی داخلے جاری ہیں۔ میرٹ پر مبنی کورسز کے لیے داخلے 10 اگست 2020  تک جاری رہیں گے۔ درخواستیں یونیورسٹی ویب سائٹ  manuu.edu.in  پر دستیاب ہے اور صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو  [email protected]  پر ای میل کریں۔یونیورسٹی میں ہاسٹل کی محدود گنجائش فراہم ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS