جیو یوزرس کے لئے خوش خبری اب ریچارج کریں بعد میں پیمنٹ کریں جانے کیسے؟

0
/images.news18.com

نئی دہلی: (یو این آئی) ریلائنس جیو کے پری پیڈ یوزرس ڈیلی ڈاٹا لیمیٹ ختم ہونے کے بعد کمپنی سے ڈاٹا لون لے سکتے ہیں۔
ملک میں پہلی بار کسی ٹیلی کام کمپنی نے ڈاٹا لون پیک 11 روپیے فی پیک یعنی 11 روپیے فی جی بی کی قیمت پر یوزرس کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ تمام یوزرس کل پانچ پیک یعنی پانچ جی بی تک ڈاٹا لون لے سکتا ہے۔ ٹیلی کام سیکٹر کے لیے یہ ایک انقلابی انوویٹیو آئیڈیا ہے۔
ریچارج ناؤ اینڈ پے لیٹر‘طرز پر پہلے گاہک اپنی ضرورت کے حساب سے ڈاٹا لون لے سکے گا اور بعد میں اسے ادا کرنا ہوگا۔ ڈاٹا لون لینے کے لیے لازمی شرط یہ ہے کہ گاہک کے پاس کوئی ایکٹیو پلان ہونا چاہیے۔ ڈاٹا لون پیک کی ویلیڈیٹی تب تک رہے گی جب تک یوزرس کا موجودہ پلان ایکٹیو رہے گا۔ یعنی گاہک 5 پیک ڈاٹا ون لیتا ہے تو اس کی ویلیڈیٹی تب تک رہے گی جب تک گاہک کا بیس پلان ایکٹیو رہے گا۔
کمپنی کا ماننا ہے کہ بہت سے پریپیڈ کنیکشن یوز کرنے والے گاہک ڈیلی ڈاٹا لیمیٹ ختم ہونے کے بعد مختلف وجوہات سے فوراً ڈاٹا ٹاپ اپ نہیں کروا پاتے، اس وجہ سے وہ اس خاص دن ہائی اسپیڈ ڈاٹا سے محروم رہ جاتے ہیں۔ گاہکوں کی سہولت کا خیال کرتے ہوئے اب جیو نے ایک جی بی کا ڈاٹا-لون دینا شروع کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS