کورونا کے ضابطوں کی خلاف ورزی پر 11 کروڑ سے زائد جرمانہ وصول

0

جے پور : راجستھان میں عالمی وبا کورونا کے ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے اوراب تک ساڑھے سات لاکھ سے زائد افراد کا چالان کر کے 11 کروڑ سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔  
 پولیس ڈائریکٹر جنرل (کرائم)ایم ایل لاٹر نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ریاست میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی روک تھام کے لئے لاگو راجستھان ایپیڈیمک آرڈیننس کے تحت اب تک سات لاکھ 62 ہزار سے زائد لوگوں کا چالان کر کے 11 کروڑ سات لاکھ روپے سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا ہے ۔
 لاٹر نے بتایا کہ عوامی مقامات پر ماسک نہیں لگانے پر 2 لاکھ 85 ہزار، بغیر ماسک پہنے لوگوں کو سامان فروخت کرنے پر 13 ہزار 56 ،طے شدہ سماجی فاصلے پر 4 لاکھ 61 ہزار 326 افراد کے چالان  کئے گئے ۔ عوامی مقامات پر تھوکنے والے ، شراب پینے والے اور عوامی مقامات پر تمباکو کا استعمال کرنے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS