آگرہ: 132 ہتھیاروں والی امیدوار

0
https://dailyindia.net/

اترپردیشمیں آگرہ کے بھگ دوار رجواڑوں سے تعلق رکھنے والی رانی پکشا لیکا سنگھ ریاست کی امیرترین امیدوار ہیں۔ وہ آگرہ میں باہ اسمبلی حلقے سے الیکشن لڑرہی ہیں۔رانی پکشالیکا سنگھ نے اپنے حلف نامے میں کہا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر راجہ اردمان سنگھ کے پاس 132ہتھیار ہیں جن میں پکشالیکا کے پاس 22بور کی ایک این پی بی رائفل، پستول اور ڈی بی ایل گن ہے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس ایک 12بور ڈی بی بی ایل گن، ایک پستول اور کاربائن، 34تلواریں، 31خنجر، 53چاقواور 8اور چاقو ان کے شوہر کے نام میں موجود ہیں۔ اس طریقے سے ان کے گھر میں 132وہ ہتھیار ہیں جن کا انہوں نے اعلان کیا ہے۔ ان اعلان شدہ ہتھیاروں کی قیمت تقریباً 50لاکھ ہے۔ پکشالیکا نے کہا ہے کہ ان کے اور ان کے شوہر کے پاس 50ہزار روپے کیش ہیں جبکہ ان کے اور ان کے شوہر کے 21بینک اکاؤنٹ ہیں جن میں سے 9ان کے خود کے اکاؤنٹ ہیں۔ اس کے علاوہ راجہ اردمان سنگھ کے 8اکاؤنٹ ہیں دیگر 4اکاؤنٹ کے اہل خانہ کے ہیں۔ان میں ان کے اپنے 9اکاؤنٹوں میں 1.39کروڑ روپے جمع ہیں، جبکہ راجہ اردمان کے 8اکاؤنٹوں میں 68.51 لاکھ روپے جمع ہیں، جبکہ ان کے اہل خانہ کے اکاؤنٹس میں تقریباً 30لاکھ روپے جمع ہیں۔ آگرہ کا یہ خاندان آزادی کے بعد سے ہی سیاست میں ہے اور اس کے اہل خانہ 11مرتبہ الیکشن جیت چکے ہیں۔ راجہ مہندر رپودامن سنگھ نے پہلی مرتبہ 1952میں الیکشن لڑا تھا اور وہ ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔ وہ اس وقت آزاد امیدوار کے طور پر کامیاب ہوئے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے 1980میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ ان کے خاندان کی دوسری نسل نے 1989میں سیاست میں قدم رکھا اور ان کے بیٹے راجہ اردمان سنگھ نے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن جیتا۔ 1991میں انہوں نے جنتاپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا جبکہ 1996 اور 2002 میں وہ بی جے پی کے ٹکٹ الیکشن جیتے تھے۔ 2012کے الیکشن میں انہوں نے سماجوادی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔ 2007میں ان کو بی ایس پی کے امیدوار نے کراری شکست دی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS