بنگلہ دیش میں کرکٹ پریکٹس کے دوران اسٹیڈیم میں ہیلی کاپٹر اتر آیا

0
https://cricket.surf/

چٹاگانگ(ایجنسیاں) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ فرنچائز ڈھاکہ کی پریکٹس کے دوران اچانک اسٹیڈیم میں ہیلی کاپٹر اتر آیا۔اچانک اسٹیڈیم میں ہیلی کاپٹر اتارنے کا واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا جب پریکٹس میں مصروف کرکٹرز نے ہیلی کاپٹر کو نیچے اترتے دیکھا تو وہ بھاگ کر سائیڈ پر ہوگئے، بعد ازاں معلوم ہوا کہ قریب میں واقع ڈسٹرکٹ کمشنر آفس میں کسی کی طبیعت اچانک بگڑنے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کو بطور ایئرایمبولینس طلب کیا گیا تھا، جس سے ڈسٹرکٹ اسپورٹس ایسوسی ایشن بھی آگاہ تھی۔مقامی اسپورٹس آفیشل شہاب الدین شمیم نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر نے گراؤنڈ کی غلط سائیڈ پر لینڈ کیا جہاں پلیئرز پریکٹس کررہے تھے،اسے دوسرے خالی مقام پر نیچے اترنے کو کہا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS