رنجیت سنگھ قتل معاملے میں رام رحیم قصوروار، جانیں دیگر ملزمین کو بھی!

0
Image: Times of India

نئی دہلی (ایجنسی ): ڈیرا سچا سودا کے چیف رام رحیم کی مشکلیں بڑھتی جارہی ہیں۔ انھیں رنجیت سنگھ قتل کے معاملے میں قصور وار تسلیم کیا گیا ہے۔ سی بی آئی عدالت نے سناریا جیل میں بند ڈیرا رام رحیم سمیت پانچ ملزمین کواس کے مقدمے میں قصوروار قراردیا۔سی بی آئی کی خصوصی عدالت 12 اکتوبر کو سبھی قصورواروں کے لیے سزا کا اعلان کرے گی۔
رنجیت سنگھ قتل معاملے میں بابا رام رحیم سمیت کرشن لال، جسویت سبدیل اور اوتار کو بھی ملزم بنایا گیا تھا۔ ویسے گرمیت رام رحیم اس وقت روہتک واقع سناریا جیل میں 2 سادھویوں کی عصمت دری کے الزام میں 20 سال، اور صحافی رام چندر چھترپتی قتل معاملہ میں عمر قید کی سزا پہلے سے ہی کاٹ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS