کورونا قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر تقریباً12 کروڑروپےکا جرمانہ وصولہ

0

راجستھان میں عالمی وبا کورونا کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اب تک تقریباً آٹھ لاکھ افراد کا چالان کرکے تقریباً 12 کروڑ روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پولیس (کرائم) ایم ایل لاٹھرنے آج بتایا کہ ریاست میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی روک تھام کے لئے نافذ راجستھان ایپیڈیمک آرڈیننس کے تحت 8 لاکھ 23 ہزار افراد کا چالان کیا گیا ہے اور 11 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔ مسٹر لاٹھر نے بتایا کہ عوامی مقامات پر ماسک نہ لگانے پر 3 لاکھ ، ماسک پہنے بغیر لوگوں کو سامان بیچنے پر 13 ہزار 227 ، مجوزہ محفوظ جسمانی فاصلہ نہ رکھنے پر 5 لاکھ 5 ہزار 559 افراد کا چالان کیا گیا ہے۔ عوامی مقامات پر تھوکنے ، شراب پینے اور عوامی مقامات پر گٹکا تمباکو کھانے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکم امتناعی اور قرنطینہ اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر اب تک 9 ہزار 562 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور 3 ہزار 704 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ حکم امتناعی اور ایم وی ایکٹ کے تحت 10 لاکھ 48 ہزار 943 گاڑیوں کا  چالان کیا گیا اور ایک لاکھ 69 ہزار 966 گاڑیاں ضبط کی گئیں اور 19 کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ برآمد کیا گیا ہے۔
مسٹر لاٹھر نے بتایا کہ ریاست میں امن کی خلاف ورزی پر سی آر پی سی کی دفعات کے تحت 28 ہزار 822 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اب تک 219 مقدمات سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر درج کیے جاچکے ہیں اور 302 سماج دشمن عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے اور 244 کو گرفتار کیا گیا ہے

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS