ملک کے بہادر شہیدوں کی قربانیوں کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا:راج ناتھ سنگھ

0

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جموں کشمیر کے ہندوارہ میں فوج اور دہشت گردوں کے مابین ہوئے تصادم میں شہید ہوئے فوج کے جوانوں اور ایک پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سارا ملک ان بہادر شہیدوں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی قربانیوں کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔
سنگھ نے ٹویٹ کرنے ہوئے کہا’’ہندوارہ میں ہمارے بہادر جوانوں اور ایک پولیس اہلکار کی موت انتہائی المناک اور دردناک ہے۔ انہوں نے دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں غیر معمولی جرات کا ثبوت دیا اور ملک کی خدمت میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔ ہم ان کی بہادری اور قربانی کو کبھی نہیں بھلا پائیں گے۔ میری تعزیت شہیدوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے. ملک ان بہادر شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے‘‘۔
خیال رہے کہ ہفتہ کو دیر رات دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں فوج کا ایک کرنل، ایک میجر اور دو جوان اور جموں کشمیر پولیس کا ایک سب انسپکٹر شہید ہو گئے۔ اس تصادم میں دو دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS