راجستھان: اسمبلی اسپیکر سی پی جوشی پہنچے سپریم کورٹ

0

نئی دہلی:  راجستھان اسمبلی اسپیکر  نے سچن پائلٹ اور ان کے خیمہ کے اراکین  اسمبلی کے خلاف کارروائی کے معاملے میں ہائی کورٹ کے کل کے حکم کو سپریم کورٹ میں بدھ کے روز چیلنج کرتے ہوئے  معاملے کی فوری سماعت کا مطالبہ کیا۔ 
اسپیکر نے راجستھان ہائی کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کیا ہے جس میں جمعہ کے روز اس نے پائلٹ اور ان کے خیمہ کے18 اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی  پر روک لگا دی ہے۔ 
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ اسمبلی کے اسپیکر کو سچن خیمہ پر کارروائی کرنے سے نہیں روک سکتا۔ عدالت کا کل کا حکم  عدلیہ اور انتظامیہ میں ٹکراؤ پیدا کرتا ہے۔ عرضی پر آج ہی سپریم کورٹ سے سماعت کی مانگ کی جائے گی۔ 
عرضی گزار نے  ہائی کورٹ کے عبوری  حکم پر روک لگائے جانے کا بھی  سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے۔ درخواست میں اسپیکر نے  سپریم کورٹ کے پرانے فیصلے کا حوالہ بھی دیا ہے کہ  سپریم کورٹ نے اپنے پرانے فیصلہ میں کہاتھا کہ جب تک  نااہلی کی کارروائی مکمل نہیں ہو جاتی تب تک اسپیکر کی کارروائی میں عدالت دخل اندازی نہیں کرسکتی۔ 
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS