راجستھان رائلز کے فیلڈنگ کوچ دیشانت کورونا متاثر

0

نئی دہلی :راجستھان رائلز کے فیلڈنگ کوچ دیشانت یاگنک کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں۔ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)کی فرنچائز ٹیم راجستھان رائلز نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔
راجستھان رائلز (آر آر)نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بی سی سی آئی کے ذریعے لازمی دئے گئے دو ٹیسٹ  کے علاوہ ہم متحدہ عرب امارات جانے والے  تمام کھلاڑی ، اسپورٹ عملہ اور انتظامیہ کا ایک اور ٹیسٹ کرارہے ہیں تاکہ عمل کو مزید محفوظ بنایا جا سکے۔یاگنک فی الحال اودے پور میں واقع اپنے گھر میں ہیں،انہیں 14 دن کے قرنطین سے متعلق اسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
 14 دن کے بعد بی سی سی آئی کے پروٹوکول کے مطابق ان کی دو بار جانچ کی جائے گی۔دو رپورٹ منفی آنے کے بعد انہیں متحدہ عرب امارات جانے کی اجازت ہوگی۔ چھ دن آئسولیشن میں رہنے اور تین منفی رپورٹ  کے بعد ہی وہ ٹیم کے ساتھ جڑ سکیں

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS