راجستھان :5 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے

0

جے پور(یو این آئی) : راجستھان میں 10 جون کو راجیہ سبھا کی چار سیٹوں پر ہونے والے انتخابات کے لیے نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کے بعد ایک آزاد امیدوار کا پرچہ نامزدگی منسوخ کر دیا گیا جب کہ پانچ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے ۔راجستھان میں راجیہ سبھا کے دو سالہ انتخابات کے ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر جوگارام نے بتایا کہ چار سیٹوں کے لیے چھ امیدواروں کی جانب سے 14 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے تھے ۔ ان تمام کاغذات نامزدگیوں کی جانچ امیدواروں، ایجنٹوں، تجویز کنندگان اور راجیہ سبھا کے دو سالہ انتخابات کے مبصر اور چیف الیکٹورل آفیسر پروین گپتا کی موجودگی میں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ جانچ کے عمل میں آزاد امیدوار منوج کمار جوشی کی طرف سے بھرا ہوا صرف ایک کاغذات نامزدگی نامکمل ہونے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ باقی پانچ امیدواروں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے گھنشیام تیواری اور آزاد امیدوار سبھاش چندر، کانگریس کے رندیپ سنگھ سرجے والا، مکل بالکرشنا واسنک اور پرمود کمار کے کاغذات درست پائے گئے ہیں۔ڈاکٹر جوگارام نے بتایا کہ امیدوار 3 جون کوسہ پہر 3 بجے تک اپنے نام واپس لے سکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کے لیے ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کا دفتر جمعرات کو بھی کھلا رہے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS