راجستھان میں اب تک 42 فیصد بارش کی کمی

0
india spend

جے پور: (یو این آئی) راجستھان میں اس بار مانسون کے بیس دن سے بھی زیادہ دنوں تک پیچھے رہ جانے کی وجہ سے اب تک معمول سے بیالس فیصد کم بارش ہوئی جس سے ریاست کے دو درجن سے زیادہ اضلاع میں بارش کی کمی ہے۔ محکمہ آبی وسائل کے مطابق گزشتہ یکم جون سے گیارہ جولائی تک ریاست میں معمول کی بارش 113.85 ملی میٹر کے مقابلے میں صرف 65.99 ملی میٹر برسات ہوئی جو معمول سے 42 فیصد کم ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال اس عرصے کے دوران 98.47 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔ریاست کے 26 اضلاع میں اجمیر، بانسواڑہ، باراں، باڑمیر، بھرت پور، بھیلواڑہ، دوسہ، دھول پور، ڈونگر پور، گنگا نگر، جے پور، جالور، جھالاواڑ، جودھپور، کرولی، کوٹا ، ناگور، راجسمند، سوائی مادھو پور، سیکر، سیروہی اور اودے پور میں معمول سے کم اور الور، باراں، جھنجھنو، بوندی اور ٹونک میں ہلکی بارش ہوئی۔ ان اضلاع میں جھنجھنو ضلع میں سب سے زیادہ 72.5 فیصد بارش کی کمی ہے، جبکہ اس کے بعد بوندی میں 66.3 فیصد بارش کی کمی برقرارہے۔جیسلمیر ہی واحد ضلع ہے جہاں اب تک معمول سے زیادہ بارش ہوئی ۔ جیسلمیر میں اب تک 37.2 فیصد معمول سے زیادہ بارش ہوئی جبکہ چھ اضلاع بیکانیر، چتوڑ گڑھ ، چورو، ہنومان گڑھ، پالی اور پرتاپ گڑھ میں معمول کے مطابق بارش ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS