تریپورہ میں 40.5 فیصد خواتین اوربچے اینیمیا سے متاثر

0
The financial express

اگرتلہ: (یواین آئی) تریپورہ میں جولائی کے پہلے ہفتہ میں نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت کی گئی جانچ میں تقریباً 40.6 فیصد خواتین اوربچے اینیمیا سے متاثرپائے گئے۔ صحت افسران نے اتوارکو یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ 4429 لوگوں کی جانچ کے دوران 1799 اینیمیا سے متاثر پائے گئے اوران میں سے 1034 اینیمیا سے ہلکے، 710 درمیانہ اور 55 سنگین طورسے متاثر پائے گئے۔مغربی تریپورہ میں سب سے زیادہ 2200، جنوبی تریپورہ میں 909، سپاہی جالا میں 586، شمالی تریپورہ میں 298، گومتی میں 164، کھووائی میں 126، اونوکوٹی میں 75 اورضلع دھلائی میں اینیمیا کے 71 معاملے سامنے آئے ہیں۔ہیلتھ افسران نے بتایا کہ متاثرہ افرادکو علاج دستیاب کرانے کے علاوہ، ریاستی حکومت نے مقامی صحت کے مراکز کوشامل کرتے ہوئے کمیونٹی سطح پر اصلاحی اقدامات کرنے کے لئے اینیمیا سے متاثرہ افراد والے علاقوں کی نشاندہی کرنے کے لئے پہل شروع کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS