موبائیل کی لیڈ لگاکرگانا سننے والے نوجوان کی ٹرین کی زد میں آنے سے موت

0

راجستھان کے الور ضلع کے گوبند گڑھ میں ، ایک نوجوان کو کانوں میں موبائل کی لیڈ لگاکر گاناسننے کی قیمت اپنی جان گنواکر  ادا کرنی پڑی۔

ریلوے ذرائع نے آج بتایا کہ الور۔متھرا ریلوے لائن پر گووندگڑھ کے نزدیک مستپور گاوں کے ریلوے پھاٹک نمبر 70 پر دیر رات دس بجے سکھ دیو سنگھ (23) کانوں میں لیڈ لگاکر موبائیل پر گانے سنتے ہوئے پٹری پار کررہا تھا کہ اچانک ریلوے کا انجن آگیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے کئی بار سیٹی بجائی لیکن نوجوان کان میں لیڈ لگی ہونے کی وجہ سے اسے سن نہیں سکا اور انجن کی زد میں آنے سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد گھروالوں کے سپرد کردی گئی ہے۔ 
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS