حیدرآباد میں بارش،شہریوں میں خوف،متاثرین راحت کیمپس منتقل ہونے پرمجبور

    0

    حیدرآباد:شہر حیدرآباد میں کل شام ہوئی شدید بارش کے بعد شہریوں میں خوف پایاجاتا ہے،کئی علاقوں میں چار دن پہلے ہوئی شدید بارش کے بعد بارش کے پانی کی نکاسی نہیں ہوئی تھی تاہم ایک اور مرتبہ کل شب ہوئی بارش نے شہریوں کی تشویش میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ کئی شہری عارضی طورپر بنائے گئے راحت کیمپس منتقل ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ضلع رنگاریڈی کے انتظامیہ نے نشیبی علاقوں میں رہنے والوں،قدیم اور بوسیدہ عمارتوں میں رہنے والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ راحت مراکز منتقل ہوجائیں۔ان مراکز میں ان کے لئے غذا،دواوں،پینے کے پانی وغیرہ کاانتظام کیاجارہا ہے۔ ہنگامی صورتحال میں شہریوں سے خواہش کی گئی کہ وہ فون نمبرات 040-23230813یا پھر 040-23230817 پر فون کریں۔ گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کی ڈیزاسٹر رسپانس فورس  نے چندرائن گٹہ،ناگول،ٹینک بنڈ،کاپرا،میاں پور،ہائی ٹیک سٹی،نلہ کنٹہ،حبشی گوڑہ اور دیگر علاقوں میں راحت کام شروع کئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS