راہل کا کورونا واریئرکے ڈیٹا کے معاملے میں مودی پرحملہ بلاروک ٹوک جاری

0

    نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی کا نریندر مودی حکومت پر حملہ بلاروک ٹوک جاری ہے اور جمعہ کے روز انہوں نے کوروناواریئر کا ڈیٹا نہیں ہونے کے معاملے میں گھیرا ۔
 گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’ڈیٹا سے پاک مودی سرکار، تھالی بجانے،دیا جلانے سے زیادہ  ضروری ہے ان کا تحفظ اوراحترام ۔ مودی سرکارکورونا واریئر کی اتنی توہین کیوں‘‘۔  
واضح رہے کہ مرکزی وزیر مملکت برائے صحت اور خاندانی بہبود اشونی کمار چوبے نے کورونا واریئرکے ڈیٹا کے متعلق راجیہ سبھا میں کہا تھا کہ طبی خدمات ریاستی حکومت کے ماتحت ہیں۔ اس لئے مرکز کے پاس اس تعلق سے کوئی اعداد وشمار نہیں ہیں ۔           

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS