راہل گاندھی کا ’اٹل ٹنل‘کے حوالہ سے نریندر مودی پرنشانہ

0

نئی دہلی: کانگریس صدرراہل گاندھی وزیراعظم نریندرمودی پرمستقل حملہ آور ہیں اور انہوں نے بدھ کے روز سرنگ کے حوالہ سے ان پر نشانہ لگایا۔
راہل گاندھی نے آج ٹوئٹ کیا’’محترم وزیر اعظم ، تنہا سرنگ میں اپنے ہاتھ  ہلانا چھوڑ دو ، اپنی خاموشی توڑو۔ سوالوں کا سامنا کرو ، ملک آپ سے بہت کچھ پوچھ رہا ہے۔‘‘انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ نریندر مودی نے ہفتہ کے روز ہماچل پردیش کے روہتانگ میں دنیا کی سب سے بڑی ’اٹل  ٹنل‘کا افتتاح کیا۔ یہ سرنگ 9.02 کلومیٹر لمبی ہے ،جو منالی اور لاہول  اسپیٹی وادی سے جوڑتی ہے۔ اس سرنگ سے منالی اور لاہول اسپیٹی وادی سال بھر ایک دوسرے سے جڑے رہ سکیں گے۔
کانگریس مودی حکومت  کے حال ہی میں زراعت سے متعلق تین قوانین پرجارحانہ مؤقف اپنا رہی ہے۔ ان قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وائناڈ کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے تین دن تک پنجاب میں ٹریکٹر ریلی نکالی،اور پھرمنگل کو یہ ریلی ہریانہ پہنچی۔ راہل گاندھی کا یہ سفر دہلی میں اختتام پذیر ہونا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS