راہل گاندھی کی گروپ کیپٹن ورون سنگھ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا

0
imange:firstpost

نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بدھ کو گروپ کیپٹن ورون سنگھ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ ورن سنگھ ہندوستانی فضائیہ کے اس ہیلی کاپٹر پر سوار تھے جو گزشتہ ہفتے تمل ناڈو میں کنور کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا’’گروپ کیپٹن ورون سنگھ کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں، پورا ملک آپ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کر رہا ہے‘‘۔ قابل ذکر ہے کہ 8 دسمبر کو ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس جنرل (سی ڈی ایس ) بپن راوت اور ان کی اہلیہ اور 11 دیگر فوجی افسران تمل ناڈو کے کنور میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS