چین معاملہ پر مودی کی خاموشی حیران کن:راہل

0
imange:firstpost

نئی دہلی (ایجنسیاں) : کانگریس کے سابق صدر اور ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا ہے کہ چین ہندوستانی سرحد میں مسلسل دراندازی کر رہا ہے اوروہ سرحد پر سرگرمیاں بڑھا رہا ہے ، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی اس پر خاموش ہیں اور ان کی یہ خاموشی حیران کن ہے ۔کانگریس لیڈر نے منگل کو کہا کہ چین ہندوستانی سرحد کے قریب مسلسل سرگرمیاں بڑھا رہا ہے۔اس نے پینگونگ لیک پر گزشتہ2مہینے کے دوران پل کی تعمیر کی اوریہ تعمیراتی کام لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے بالکل قریب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین جس طرح ہمارے لیے وارننگ بن رہا ہے، اس کا جواب دیا جانا چاہیے ، لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ ملکی سلامتی سے جڑے اس معاملے پر وزیراعظم حیران کن طور پر خاموش ہیں۔ راہل گاندھی نے کہاکہ وزیراعظم مودی کی خاموشی غیر معمولی ہے ۔ ہماری سرزمین، ہمارے لوگ اور ہماری سرحدیں زیادہ تحفظ کی مستحق ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS