راہل گاندھی اب سائیکل سے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے

0
Punjab Kesari

نئی دہلی : (یو این آئی) اپوزیشن جماعتوں کو ایک ساتھ لے کر چلنے کی مہم میں بہت سرگرم نظر آنے والے کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی،اپوزیشن کے رہنماؤں کے ساتھ چائے ناشتے پر ملاقات کے بعد آج پارلیمنٹ کی کارروائی میں حصہ لینے کے لئے سائیکل سے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔
راہل گاندھی نے ہم خیال جماعتوں کے رہنماؤں کو صبح چائے کے ناشتے کے لیے مدعو کیا تھا جس میں کانگریس کے کئی لیڈر کے ساتھ ڈی ایم کے،نیشنلسٹ کانگریس پارٹی،شیو سینا،راشٹریہ جنتا دل،سماج وادی پارٹی،کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسی،کمیونسٹ پارٹی انڈیا،انڈین یونین مسلم لیگ،آرایس پی،کے سی ایم، جے ایم اے، نیشنل کانفرنس اور ترنمول کانگریس کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
سائیکل سے سفر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ،
“عوام کی آواز”
مہنگائی کم کرو۔
غریبوں کو مارنا بند کرو
پارلیمنٹ میں ان سوالات پر بحث کرو۔ ”
میٹنگ کے بعد راہل گاندھی دیگر لیڈروں کے ساتھ سائیکل سے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔ دیکھتے ہی دیکھتے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں کئی سائیکلیں کھڑی ہو گئیں۔ ان سائیکلوں کے آگے،گیس سلنڈروں کی بڑھی قیمت اور تیل کی اونچی قیمتوں کے بارے میں پلے کارڈز لگائے گئے تھے اور حکومت سے قیمتیں واپس کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
اس سے پہلے اسی سیشن میں راہل گاندھی ٹریکٹر کے ذریعے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی نہیں سن رہی ہے اور نہ ہی ان کے مسائل حل کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS