آئینی تنظیموں کے لئے راہل گاندی کے من میں کوئی احترام نہیں ہے:جاوڈیکر

0

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی)کے سینئر رہنما پرکاش جاوڈیکر نے کہا ہے کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے من میں آئینی تنظیموں کے تئیں کوئی احترام نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بدھ کو دفاعی معاملوں کی پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ سے بائیکاٹ کیا۔
جاوڈیکر نے الزام لگایا کہ راہل گاندھی کو اس بات کا علم نہیں ہے کہ کمیٹی کے سامنے سال بھر میں کون سے موضوع رکھ جائیں گے،جب کہ یہ موضوع میٹنگ میں ذکر کے بعد ہی طے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال میں کمیٹی کی 14 میٹنگیں ہوئیں جس میں صرف دو میٹنگوں میں وہ موجود رہے۔
انہوں نے کہا کہ ’جب موضوع مشورے کا موقع تھا تب گاندھی اور ان کے ساتھیوں نے کچھ نہیں کہا اوراب بی جےپی پر یہ کہہ کر قصور تھوپ رہے ہیں کہ میٹنگ میں اہم موضوع نہیں اٹھائے جارہے ہیں۔ مستقل کمیٹی کی میٹنگ مخالف ظاہر یا عوام کے لئے تقریر دینے کا مقام نہیں ہے۔‘‘
جاوڈیکر نے کہا کہ وزیراعظم من موہن سنگھ جی کہ حکومت کے دوران بھی گاندھی نے کابینہ سے منظور آرڈنینس کے تئیں کو عوامی طورپر پریس کانفرنس میں پھاڑ دیا تھا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ آئین کے تئیں ان کی کوئی عقیدت نہیں ہے۔ انہوں نے مستقل کمیٹی کا بائیکاٹ کرنے ایک بار پھر آئینی تنظیموں کی توہین کی ہے۔
واضح رہے کہ کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اور کچھ دیگر اراکین نے بدھ کو دفاعی معاملے کی پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ قومی سلامتی کے اہم مسئلون کے بجائے ملسح افواج کی وردی پر بحث کرکے وقت برباد کیا جارہا ہے۔مسٹر گاندھی میٹنگ میں قومی سلامتی اور لداخ میں تعینات سلامی دستوں کو مضبوط بنانے سے متعلق مسئلے اٹھانا چاہتے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS