راہل گاندھی کا حکومت سے این ای ای ٹی امتحان ملتوی کرنے کا مطالبہ

0
opindia.com

نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے قومی اہلیتی انٹرنس ٹسٹ (این ای ای ٹی ) کو ملتوی کرنے اور اس میں شرکت کرنے والے طلباء کو منصفانہ مواقع دینے کا مطالبہ کیا ہے۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’حکومت اسٹوڈنٹس کے حالت زار پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہے۔ این ای ای ٹی کا امتحان ملتوی کریں اور اسٹوڈنٹس کو امتحان میں شرکت کا منصفانہ موقع فراہم کریں‘‘۔خیال رہے این ای ای ٹی کا امتحان 12 ستمبر کو ہونا ہے اور اسی دن سی بی ایس ای کابھی ایک پیپر ہے۔ اسٹوڈنٹس کا مطالبہ ہے کہ ان کی دقتوں کو دیکھتے ہوئے سرکار این ای ای ٹی امتحان کی تاریخ کوتبدیل کیا جائے۔ واضح رہے یہ معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچا لیکن عدالت نے کہا کہ اس معاملے کو امتحان دینے والی ایجنسی کے سامنے رکھا جانا چاہئے۔مسٹر گاندھی کا کہنا ہے کہ اسٹوڈنٹس کی فطری پریشانی کے پیش نظر حکومت کواین ای ای ٹی کا امتحان ملتوی کرنا چاہئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS