فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کے قتل پر راہل گاندھی کا اظہار تعزیت

0

نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کا احاطہ کرنے جانے والے صحافی دانش صدیقی کے قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کی لاش کو جلد سے جلد وطن واپس لایا جائے۔
صحافی دانش صدیقی کے قتل پر تعزیت کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ “دانش صدیقی کے کنبہ کے افراد اور احباب سے میری تعزیت۔ میں حکومت ہند سے اپیل کروں گا کہ دانش صدیقی کی لاش جلد سے جلد ہندوستان واپس لانے کے انتظامات کیے جائیں”۔
واضح ر ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کی رپورٹنگ کرنے کے لئے قندھار جانے والے ہندوستانی فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کو قتل کردیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ 13 جولائی کو ان پر بھی حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS