راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے تہاڑ جیل میں چدمبرم سے ملاقات کی

0

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم سے ملاقات کی ہے۔ دونوں نے پی چدمبرم سے بروز بدھ کو تہاڑ جیل میں جاکر ملاقات کی ہے۔
یہ خبر پارٹی لیڈران نے دی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سندیپ گوئل نے جیل نمبر 7 میں راہل اور پرینکا گاندھی کے آنے کی تصدیق بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ پی چدمبر آئی این ایکس میڈیا معاملے میں گرفتار کیے گئے ہیں اور تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ ان سے لیڈران ملاقات کے لیے آتے رہتے ہیں۔ راہل اور پرینکا سے قبل کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی بھی ایک ماہ پہلے پی چدمبر سے ملاقات کرنے آچکی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS