راہل نے ویکسین کی قلت کے سلسلے میں ایک پھر حکومت پر سخت تنقید کی

0
image: thehindu.com

نئی دہلی : (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا ویکسین کی قلت کے سلسلے میں حکومت پر ہفتے کے روزپھر سخت تنقید کی اور گرافک کی مدد سے سمجھایا کہ کس طرح سے یکم جولائی تک 12 دنوں میں ویکسین کی قلت کی وجہ سے ٹیکہ کاری کا ہدف حاصل نہیں کیا جا سکا۔
راہل گاندھی نے ایک جملے میں ٹویٹ کیا ’’فرق پر دھیان دیجئے۔ ویکسین ‘‘۔ انہوں نے گرافک کے ذریعے سمجھایا کہ کورونا کی تیسری ممکنہ لہرکا مقابلہ کرنے کے لئے 18 جون کو یومیہ 69.5 لاکھ ویکسینیشن کا ہدف تھا،لیکن یکم جولائی تک ہدف سے 27 فیصد کم محض 50.8 لاکھ افراد کو یومیہ ٹیکے لگائے گئے۔
واضح رہے کہ کورونا ویکسین کی کمی کی وجہ سے راہل گاندھی حکومت کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں،جس پر حکومت کے وزرا بھی اپنا رد عمل ظاہر کر رہے ہیں۔ اس سے واضح ہے کہ حکموت راہل گاندھی کے سوالوں سے پریشان ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS