راہل کا حکومت کو کورونا کے نئے ویریئنٹ کی بابت چوکنا رہنے کا مشورہ

0
imange:firstpost

نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے حکومت ہند کو کورونا کے نئے ویریئنٹ کے بارے میں چوکنا رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خطرناک ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کانگریس کے رہنما نے کہا کہ جنوبی افریقہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کورونا کا ایک نیا ویریئنٹ ملا ہے جو کہ بہت سنگین ہے اور کسی بھی قسم کی لاپرواہی سب سے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے اس لیے حکومت کو بروقت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ مسٹر گاندھی نے اس ویریئنٹ کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا،’نئی شکل بہت سنگین خطرہ ہے۔ یہی صحیح وقت ہے جب حکومت ہند ،تمام ہم وطنوں کو ویکسین سے تحفظ فراہم کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے کام کرے۔ ایک شخص کی تصویر کے پیچھے ویکسینیشن کے خراب اعدادوشمار زیادہ دیر تک چھپائے نہیں جا سکتے‘۔
اسی کے ساتھ، اعداد و شمار بھی دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مکمل ویکسین شدہ آبادی کا 31.19 فیصد، گذشتہ ہفتے ہر روز 68 لاکھ افراد کولگا ٹیکہ جبکہ دو کروڑ افراد کو یومیہ ٹیکہ لگانا چاہیے

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS