قطر: غزّہ کے شہریوں کے لئے 50 ملین ڈالر مالیت کی انسانی امداد

0
قطر: غزّہ کے شہریوں کے لئے 50 ملین ڈالر مالیت کی انسانی امداد
قطر: غزّہ کے شہریوں کے لئے 50 ملین ڈالر مالیت کی انسانی امداد

دوحہ (یو این آئی): قطر نے غزّہ کے شہریوں کے لئے 50 ملین ڈالر کی انسانی امداد کا اعلان کیا ہے۔ قطر وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق “امداد کا فیصلہ غزّہ میں بے گھر فلسطینیوں کے روز مرّہ حالات میں بہتری لانے کے لئے کیا گیا ہے۔ قطر کے تعلیمی وقوف کی وساطت سے 100 فلسطینی نوجوانوں کو تعلیمی وظائف بھی دیئے جائیں گے”۔
بیان میں، 1948 سے اب تک اپنی زمینوں سے محروم کئے گئے 5،9 ملین سے زائد فلسطینی مہاجرین کے آلام و مصائب کو ختم کرنے کے لئے، ایک عادلانہ اور جامع حل کی اپیل کی گئی اور غزّہ کے بے گھر فلسطینیوں کے لئے 50 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا!

قطر وزارت خارجہ کی انٹرنیٹ سائٹ سے جاری کی گئی تازہ معلومات کے مطابق ” قطر نے غزّہ کو تقریباً 1500 ٹن طبّی امداد، خوراک اور فیلڈ ہسپتال فراہم کئے ہیں”۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS