پی وی سندھو اولمپک گولڈ میڈل کیلئے پُرامید

0
indiatoday

حیدرآباد(یواین آئی) : ہندوستان کی بیڈ منٹن کی سرکردہ کھلاڑی پی وی سندھو نے کہا کہ اس مرتبہ کاوالمپکس کافی چیلنج سے بھرا ہے اور کورنا وبا کی صورتحال کے سبب ہمیں کافی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اولمپکس جو قبل ازیں اس موذی مرض کی وجہ سے ملتوی ہوئے تھے کے انعقاد کے سلسلہ میں وہ پُرجوش ہیں۔ گزشتہ اولمپکس میں سلور پر اکتفا کرنے والی پی وی سندھو سے جب یہ سوال کیاگیا کہ آیا وہ اس مرتبہ گولڈ میڈل کی خواہشمند ہیں تو انہوں نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یقینی طورپر وہ اس کی خواہش مند ہیں۔ وہ اس تعلق سے پُرامید ہیں،اس کے لئے تمام کی حمایت اور نیک خواہشات کی وہ خواہشمند ہیں۔ وہ ہندوستان کیلئے میڈل لانا چاہتی ہیں۔پی وی سندھو نے کہا کہ پریکٹس یقینی طورپر کافی مشکل ہے تاہم وہ گھر پر پریکٹس کررہی ہیں۔ وہ تمام پروٹوکول پر عمل کررہی ہیں۔ حکومت،اسپورٹس اتھارٹی کے تعاون پروہ ان کی کافی شکرگزار ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS