بھگونت مان کی موسے والا کے اہل خانہ سے ملاقات

0

مانسہ: (یو این آئی) پنجابی گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کے قتل کے چار دن بعد پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے آج مانسہ ضلع میں ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ موسے والا کے والد بلکور سنگھ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ مجرموں کو جلد ہی پکڑا جائے گا۔
بھگونت مان کی آمد کے پیش نظر گاؤں کے اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مقامی لوگوں نے گھر کے ارد گرد ناکہ بندی کرنے کی بھی مخالفت کی۔ موسے والا کو اتوار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ موسی والا ان 424 افراد میں سے ایک تھے جن کی سیکیورٹی کو واقعے سے ایک دن پہلے ہٹا لیا گیا تھا، اس لیے یہ معاملہ طول پکڑ گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS