پرینکا کی کسان نوریت سنگھ کے اہل خانہ سے ملاقات

0

رامپور: دہلی میں ٹرکٹرریلی کے دوران جان گنوانے والے کسان نوریت سنگھ کے دعائیہ تقریب میں شرکت کرنے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا جمعرات کو رامپور میں بلاسپور علاقے کے ڈبڈبا گاوں پہنچ گئیں۔
محترمہ واڈرا کے دورے کے سلسلے میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے تھے۔ کانگریسی لیڈر نے نوریت سنگھ کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی ڈھارس بندھائی۔ اس موقع پرسابق رکن پارلیمان بیگم نور بانو،سابق وزیر نواب کاظم علی خان عرف نوید میاں اور کسان لیڈر راکیش ٹکیٹ کے بیٹے گورو ٹکیٹ سمیت کانگریس کے کئی لیڈر موجود تھے۔
کانگریس جنرل سکریٹری کے اچانک دورے کی جانکاری ملتے ہی ضلع انتظامیہ اور محکمہ خفیہ الرٹ ہوگیاتھا۔ محترمہ واڈرا کے قافلے کوبغیر کسی روک کے جائے پروگرام تک جانے دیا گیا۔ حالانکہ اس دوران مرادآباد سے رامپور تک پولیس ٹیم کی تعیناتی کی گئی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ یوم جمہوریہ کے دن کسانوں نے زرعی قوانین کے خلاف دہلی میں ٹرکٹر ریلی نکالی تھی۔ اس دوران ٹرکٹر پلٹ جانے سے نوریت سنگھ کی موت ہوگئی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کسان کی موت چوٹ لگنے سے ہوئی تھی جب کہ تحریک میں شامل کسانوں و اہل خانہ نے موت کی وجہ پولیس کی گولی لگنے کو قرار دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS