دگ وجے نے کیا سندھیا پر طنز

0

نئی دہلی،:  راجیہ سبھا میں جمعرات کو اس وقت دلچسپ نظارہ نظر آیا جب مدھیہ پردیش کے سرکردہ کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ نے کانگریس چھوڑکر بھارتیہ جنتاپارٹی میں شامل ہوئے سینئر لیڈر جیوترادتیہ سندھیہ پرطنز کیا اور اور سندھیا اسے  خاموشی سے سن کر رہ گئے۔
صدر کے خطاب پر بحث کے دوران سندھیا نےاپنا تقریباً آدھے گھنٹے کا خطاب ختم کرتے ہوئے،چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے  کانگریس کے دگ وجے سنگھ کا نام پکارا۔ اس پر ایوان کے متعدد ممبروں کے چہروں پر ایک معنی خیز مسکراہٹ دوڑ گئی اور کچھ کو ہنسی بھی آگئی۔ اس پر،نائیڈو نے واضح کیا کہ انہوں نے سنگھ کا نام فہرست میں ترتیب کی بنیاد پر پکارا ہے،اس کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔
 سنگھ نے صدر کے خطاب پراپنی بات رکھنے سے قبل کہا کہ وہ سندھیا کو شاندارخطاب پر مبارکباد دینا چاہتے ہیں۔ وہ ( سندھیا) جتنے موثر طریقے سے متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کا موقف رکھتے رہے ہیں،اتنے ہی موثر طریقے سے انہوں نے آج بی جے پی کی حکومت کا موقف بھی رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا آشیرواد ہمیشہ سندھیا کے ساتھ تھا،اور رہے گا۔کانگریس لیڈر کے اس بیان پر اپوزیشن بینچ کی جانب سے ہنسی کی آواز سنائی دی۔
سندھیا نے اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS