مودی حکومت تمام محاذ پر ناکام: ترنمول کانگریس

    0

    نئی دہلی:  ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے نریندر مودی حکومت پردفاعی،سلامتی اور سماجی تحفظ میں ناکام رہنے اور پارلیمانی وقار اور وفاقی ڈھانچہ کو نقصان پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہاکہ زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کی مانگ پر وہ تحریک چلارہے کسانوں کے ساتھ ہیں۔
    ٹی ایم سی کے ڈیرک او برائن نے ایوان میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوے کہاکہ فی الحا ل ملک میں ایک ناکام حکومت ہے جو تمام اہم محاذ پر ناکام رہی ہے۔ اس سے ملک میں خوفزدہ کرنے اور دھمکانے کا ماحول بن گیا ہے۔ نامہ نگاروں،سیاستدانوں اور سماجی کارکنوں کو خوفزدہ و دھمکایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپنی روزی روٹی اور زمین بچانے کے لئے پورے ملک کے کسان تحریک کی راہ پر ہیں۔ جو کوئی سیاستداں، سماجی کارکن اور نامہ نگار ان کی حمایت میں آتا ہے  تو اسے خوفزدہ اور ھمکایا جاتا ہے۔ ان کے خلاف معاملے درج کئے جارہے ہیں۔
    انہوں نے کہاکہ ٹی ایم سی صدر کے خطاب سے قطعی متفق نہیں ہے اور چاہتی تو اس میں متعدد ترامیم لا سکتی تھی لیکن پارٹی صدر کے وقار کو سمجھتی ہے اور مانتی ہے کہ یہ وزیراعظم سمیت پوری کابینہ کا اظہا رائے ر ہے۔ انہوں نے سرحدوں پر تجاوزات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ حکومت دفاع کے محاذ پر مکمل طورپر ناکام ہے۔ اس کے علاوہ بے روزگاری اور خواتین و بچوں کے تئیں جرائم کا اعدادوشمار حکومت کی ناکامی کی علامت ہے۔ حکومت نے زرعی قوانین سمیت کئی ایسے قانون بنائے ہیں جن سے وفاقی ڈھانچے کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ حکومت نے زرعی قوانین کو بنانے کے لئے مقرر ہ نظام پر عمل نہیں کیا جس سے پارلیمانی وقار کو چوٹ پہنچی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS