لندن: (یو این آئی) برطانیہ کے شہزادہ اینڈریو کے وکلاء نے ایک امریکی جج کو خط لکھ کر ورجینیا جیفری کی طرف سے جنسی زیادتی کے معاملے میں دائر سول ٹرائل شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بی بی سی نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ مسز جیفری نے پرنس اینڈریو پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا ہے۔ اڑتیس سالہ ورجینیا جیفری کے مطابق جب وہ نابالغ تھیں، پرنس اینڈریو نے مرحوم جیفری ایپسٹین اور گسلین میکسویل کے گھر پر ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
دوسر جانب ڈیوک آف یارک (پرنس اینڈریو) نے مسزجیفری کے ان الزامات کی تردید کی ہے اور لگاتار کہا ہے کہ اس نے مسز جیفری کی جنسی زیادتی نہیں کی۔ دریں اثنا، پرنس کے وکلاء نے اس اقدام کو مشہوری حاصل کرنے کا طریقہ قرار دیا ہے۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.