دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 36.25 کروڑ سے متجاوز

0

واشنگٹن: (یو این آئی) دنیا میں اب تک 36.25 کروڑ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ تقریباً 56.27 لاکھ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ وہیں دنیا بھر میں اب تک 9.88 ارب سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے کورونا وائرس ریسورس سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 362523525 ہو گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 56 لاکھ 26 ہزار 879 تک پہنچ گئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ معاملوں کے ساتھ امریکہ سرفہرست ہے۔ جہاں اب تک 7.29 کروڑ سے زیادہ لوگ اس وبا سے متاثر ہو ئے ہیں اور 876065 لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
اس وبا کے انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دوسرے نمبر پر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے دو لاکھ 86 ہزار 384 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کورونا مریضوں کی تعداد 22 لاکھ 2 ہزار 472 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 5.46 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 19.59 فیصد ہوگئی ہے۔

اسی مدت میں تین لاکھ چھ ہزار 357 لوگوں کو کووڈ سے نجات بھی ملی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 76 لاکھ 77 ہزار 328 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 93.33 فیصد ہے۔ وہیں 573 لوگوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 491700 ہو گئی ہے۔ ملک میں اس وقت اموات کی شرح 1.22 فیصد ہے۔
برازیل انفیکشن کے معاملے میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ ملک میں اب تک 2.46 کروڑ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس کی زد میں آ چکے ہیں اور اس وائرس سے اب تک 624717 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
فرانس انفیکشن کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے۔ ملک میں اب تک تقریباً 1.78 کروڑ۔ سے زیادہ افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اب تک 130739 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
برطانیہ کورونا انفیکشن کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر ہے۔ جہاں اب تک تقریباً 1.63 کروڑ لوگ اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں، وہیں مرنے والوں کی تعداد 155221 تک پہنچ گئی ہے۔
ترکی کورونا انفیکشن کے معاملے میں روس کو پیچھے چھوڑ کر چھٹے نمبر پر آ گیا ہے جہاں اب تک 11290493 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 8686487 افراد اس وبا کے سبب جان گنوا چکے ہیں۔
روس کورونا انفیکشن کے معاملے میں ساتویں نمبر پر کھسک گیا ہے۔ ملک میں اس وبا سے 11129318 افراد متاثر اور اب تک 321484 افرادزندگی کی لڑائی ہار چکے ہیں۔
اٹلی میں متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے اور اب یہ تقریباً 1.04 کروڑ متاثرین کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔ ملک میں اموات کی تعداد 144770 تک پہنچ گئی ہے۔ اسپین متاثرہ افراد کے لحاظ سے نویں نمبر پر ہے جہاں اب تک 95.29 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہو چکے ہیں اور 92591 افراد اس وبا سے جان گنوا چکے ہیں۔ جرمنی اب تک عالمی وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد93.17 لاکھ سے زیادہ ہونےکے سبب دسویں نمبر پر ہے۔ ملک میں اموات کی تعداد 117318 تک پہنچ گئی ہے۔
ہندوستان کے پڑوسی ملک پاکستان میں تقریباً 13.93 لاکھ لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 29162 لوگ زندگی کی لڑائی ہار چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS