بالی، (یو این آئی) : وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کے صدر جوزف آر بائیڈن سے آج بالی میں جی-20 لیڈروں کی چوٹی کانفرنس کے موقع پر الگ سے ملاقات کی۔دونوں رہنمائوں نے ہند – امریکہ اسٹریٹجک ساجھے داری کی مسلسل گہرائی کا جائزہ لیا، جس میں مستقبل رُخی شعبوں جیسے اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیاں، جدید کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت وغیرہ میں تعاون شامل ہیں۔ انہوں نے کواڈ کے علاوہ ہند، اسرائیل، امریکہ اور متحدہ عرب امارات وغیرہ جیسے نئے گروپوں میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنما¶ں نے عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم مودی نے صدر بائیڈن کا ہند-امریکہ ساجھے داری کو مضبوط بنانے کی خاطر اُن کی مسلسل حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک ہندوستان کی جی-20 صدارت کے دوران قریبی تال میل برقرار رکھیں گے۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.