خام تیل پردباؤ، ملک میں 30ویں روز بھی قیمتیں مستحکم

0
qz.com

نئی دہلی : (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر خام تیل پر دباؤ کے درمیان پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 30ویں دن مستحکم رہیں۔ دہلی میں پٹرول 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہندوستان اور امریکہ سمیت بیشتر بڑی معیشتوں نے تیل کے اسٹریٹجک ذخائر سے تیل جاری کرنے کا اعلان کیا تھا جس سے تیل کی قیمتوں پر دباؤ پڑا اور اومیکرون نے اس پر مزید دباؤ ڈالا۔ گزشتہ روز امریکہ میں کاروبار کے اختتام پر لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 69.88 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ کی قیمت 66.22 ڈالر فی بیرل رہی۔ مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی سے ملک میں اس کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ اس کے بعد، اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں نے ان دونوں مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ ) کم کیا تھا۔ کل، دہلی حکومت نے بھی پٹرول پمپ مالکان کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے تحت پٹرول پر ویٹ میں 30 فیصد کمی کا اعلان کیا، جس سے دہلی میں آج پٹرول 8.56 روپے فی لیٹر سستا ہو گیا۔ ڈیزل پر ویٹ میں کوئی کمی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے یہ گزشتہ روز کی سطح پر برقرار ہے۔ دہلی این سی آر میں اتر پردیش اور ہریانہ کی جانب سے ویٹ میں کمی کئے جانے سے پٹرول اور ڈیزل دہلی کے مقابلے سستا ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے دارالحکومت میں اس کی فروخت پر کافی اثر پڑا تھا۔ جس کی وجہ سے ڈیلرز نے حکومت پر ویٹ کم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔
گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ دارالحکومت دہلی میں ویٹ میں کمی کی وجہ سے انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) کے پمپس پر پٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر پر رہی۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے نافذ ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ اس طرح رہیں۔
شہر کا نام——پیٹرول (روپے/لیٹر)——(ڈیزل روپے/لیٹر)
دہلی ————— 95.41 —————— 86.67
ممبئی-——————109.98—————— 94.14
چنئی ——————101.40 —————— 91.43
کولکتہ ————104.67——————-89.79

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS